صدر مملکت نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں 45 سے 90 روز کی کمی کر دی

 
0
452

اسلام آباد مئی 31 (ٹی این ایس): صدر مملکت نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں 45 سے 90 روز کی کمی کر دی۔ قیدیوں کی سزائوں میں کمی آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزائوں میں خصوصی کمی جرم کی مناسبت سے کی گئی ہے۔ سزائوں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست کے خلاف سرگرمیوں، تفرقہ بازی، زنا، ڈکیتی، راہزنی، اغواء اور دہشت گردی کے ساتھ ساتھ فارنرز ایکٹ 1946ء کے تحت سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہو گا۔