پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتراز احسن نے اپنے نام سے جعلی ٹویٹ اکائونٹ بنائے جانے پر ایف آئی اے سے رجوع کر لیا

 
0
278

اسلام آباد مئی 31 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتراز احسن نے اپنے نام سے جعلی ٹویٹ اکائونٹ بنائے جانے پر ایف آئی اے سے رجوع کر لیا۔ انہوں نے جمعہ کو اس حوالہ سے بتایا کہ میرا رئیل اعتزاز کے نام سے ایک ہی اکائونٹ ہے جس سے کبھی میں نے کوئی ٹویٹ پیغام جاری نہیں کیا تاہم بعض نامعلوم افراد کی طرف سے میرے نام کے جعلی اکائونٹ بنا کر ٹویٹ پیغام جاری کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے میں نے ایف آئی اے کو 30 اپریل کو باقاعدہ تحریری درخواست دے رکھی ہے مگر اس کے باوجود یہ جعلی اکائونٹ بند نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دوبارہ ایف آئی اے حکام سے رابطہ کرکے انہیں یاد دہانی کرائی ہے کہ میری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے میرے نام سے جعلی اکائونٹ چلانے والوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دلائی جائے۔