سمیرا ملک کیس میں سنگل رکنی بنچ کے فیصلہ کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی

 
0
633

اسلام آباد جولائی 27 (ٹی این ایس )سمیرا ملک کیس میں سنگل رکنی بنچ کے فیصلہ کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل رکنی بنچ کی 7 جولائی کے فیصلہ کو معطل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس کو روکنے کے لیے آرٹیکل 218/3 کے تحت کارروائی کی ہے‘بیلٹ پیپر کو دکھا کر استعمال کرنا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 اور 226 کے تحت جرم ہے۔ الیکشن کمیشن کو اختیارات ہیں کہ وہ کرپٹ پریکٹس کو روکے‘درخواست میں سمیرا ملک‘ ملک عمیر حیدر‘ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور پریزائڈنگ افیسر خوشاب کو فریق بنایا گیا ہے۔