بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں، شہباز شریف

 
0
431

 

لاہور اکتو بر16(ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں،21کروڑ عوام بہتان طرازی کی منفی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں، نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے خیبرپختونخواہ کے عوام کوبھی مایوس کیا ہے،گالم گلوچ اور جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے آشکار ہوچکے ہیں، پیر کو شہبا زشریف سے سعدرفیق نے ملاقات کی جس میں ملک کی صورتحال اور سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ،شہباز شریف نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں ، 21کروڑ عوام بہتان طرازی کی منفی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں،عوام صرف اپنے مسائل کا حل اور ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں، خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی ،عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے، نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے خیبر پختونخواہ کے عوام کو بھی مایوس کیا ہے، گالم گلوچ اور جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے آشکار ہوچکے ہیں،انھوں نے کہا کہ ایسے عناصر آئندہ انتخابات میں بھی ناکام رہیں گے۔