قبل از وقت انتخابات ہوئے تو 84ایم این ایز اور 105ایم پی ایز پارٹی چھوڑ سکتے ہیں ، مشاورتی اجلاس میں انکشاف

 
0
355

 

؂لاہور ،نو مبر14(ٹی این ایس):مسلم لیگ کے سرکردہ رہنماؤں نے قبل از وقت انتخابات کو مسلم لیگ ن کے لیے خطرناک قرار دے دیا ،لاہور میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہوئے تو 84ایم این ایز اور 105ایم پی ایز پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت اور اسکی سیاست دونوں ہی اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں ۔بہت سے حلقوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اکثر اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے کے لیے پر تول رہے ہیں ۔

جاتی امراء میں ہونے مشاورتی اجلاس میں اجلاس میں جہاں بہت سی تجاویز زیر غور آئیں وہیں قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے بھی بات کی گئی بہت سے رہنماؤں نے اس کی حمایت کی مگر شہباز شریف نے اس تجویز کی سخت مخالفت کی اس موقع پر یہ بھی انکشاف کیا گیا کہکہ قبل از وقت انتخابات ہوئے تو 84ایم این ایز اور 105ایم پی ایز پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔ پکے اراکین اسمبلی کو جلد از جلد فنڈز جاری کر نے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔