اسلام آباد (ٹی این ایس) فتح جنگ ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں افسران کی ماہانہ کارکردگی کو زیر بحث لایا گیا اجلاس میں اے ڈی سی جی، اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر کی انتظامی امور سے متعلق کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر تحصیل فتح جنگ چوھدری شفقت محمود کو انتظامی اعتبار سے مثالی قرار دیا گیا، اجلاس میں تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے آٹے کے 27 ٹرکوں کی سمگلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کو خصوصی طور پر سراہا گیا جبکہ پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف اقدامات کو بھی سراہا گیا ۔ضلع کی دیگر تحصیلوں کے ذمہ داران کو ہدایت دی گئی کہ وہ بھی اپنی تحصیلوں میں پرائس کنٹرول اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید فعال کردار ادا کریں، اجلاس میں تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کو ان کی قابلیت اور بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کی طرف سے چوہدری شفقت محمود کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کیا گیا کہ ائندہ سے وہ چائلڈ ایبیوز خواتین کی ہریسمنٹ اور دیگر مسائل کی بھی سماعت کریں گے
یہ قدم علاقہ بھر کے لیے خوشی کا باعث ہے کہ میرٹ پر فیصلے کرنے والے عوام دوست افسر کو یہ ذمہ داریاں سونپی گئیں۔















