میرا کام پوراہوگیا،اب میں اپنا کاروبار سنبھالوں گا،جہانگیر ترین

 
0
398

اسلام آباد اگست 18(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک سے باہر جا رہا ہوں میرا کام پورا ہو گیا،تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بڑا تاریخی دن ہے ،عمران خان نے 22سال انتھک محنت کی۔صحافی کے سوال ”آپ مستقبل میں کیا کردار ادا کریں گے “کے جواب جہانگیر ترین جذباتی ہو گئے اور ان کا کہناتھاکہ میرا کوئی کردار نہیں مشن تھا جو پوراہوگیا،جہانگیرترین نے کہا کہ میرا کام پوراہوگیا،21تاریخ کوملک سے باہر جا رہاہوں،اب میں اپنا کاروبار سنبھالوں گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ 100 دن کا پلان تیارہے،مجھے اعتمادہے کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنائے گی ،ہم سب کی نیتیں صاف ہیں ۔