جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد اور راولپنڈی میں قانونِ ختم نبوت میں تبدیلی کےخلاف احتجاجی مظاہرے

 
0
408

 

اسلام آباد،اکتوبر20 (ٹی این ایس): جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طر ح اسلام آباد و راولپنڈی میں بھی ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان ، امیر جماعت اسلامی راولپنڈی شمس الر حمن سواتی نے کہ جبکہ اس مو قع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل امیر عثمان ، آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چوہدری،سیدعذیرحامد،رضوان احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا پاکستا ن کی عوام ختم نبوت کے تحفظ اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ حکمران عقیدہ ختم نبوت کے مجرموں کی سرپرستی سے باز آجائیں اور اپنی صفوں میں موجود قادیانی لابی کو باہر نکال کر جیل میں ڈالیں ۔

انھوں نے کہاالفاظ کے ہیرپھیرکے ذریعے ختم نبوت قوانین پر ڈاکہ ڈالا گیا 228شقوں میں سے صرف ناموس رسالت کے تحفظ والی شق میں ہی غلطی ہوئی،کیا یہ پاکستان کو لبرل اور سیکولربناکر20کروڑ عوام سے عشق رسول چھیننا چاہتے تھے۔انھوں نے کہا محض حلف کی تبدیلی نہیں بلکہ قادیانیوں کومسلمان بنانے کی سازش تھی یہ غلطی نہیں بلکہ منظم سازش تھی اس کی تانے بانے بہت دورتک ملتے ہیں اگرناموس رسالت کے تحفظ کےلئے ہماری جان چلی جائے اس سے بڑی سعادت کوئی نہیں ۔زبیر فارو ق خان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا قومی اسمبلی میں مسلم لیگ کی حکومت کے دوران ختم نبوت پر شب خون مارا گیااور تمام پارٹیاں خاموش بیٹھی رہیں۔پاکستان کے عوام کے نمائندگی جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزداہ طارق اللہ نے کی۔شمس الرحمن سواتی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کہاہم ختم نبوت کے تحفظ اور پاسبانی کے لیے مو ت سے ڈرنے والے نہیں اور مسلمانوں کے عقیدہ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو معاف کرنے کے لیے تیارنہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کے فارم سے حلف کو نکالنے والوں کی سازش کو عوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں ۔