فورسز کی انسداد دہشتگرد کارروائیاں ،پنجاب میں ایک دہشتگرد ہلاک، سات گرفتار، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بر آمد

 
0
380

راولپنڈی ،اکتوبر20(ٹی این ایس): آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان اور پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ7دیگر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیاگیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان میں ایف سی نے کارروائی کرکے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور 7 کو گرفتار کرلیا۔ ایف سی نے خفیہ اطلاعات پر مستونگ اور روجھان جمالی میں غلام پرنگ اور کلی کنگر کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے۔دوسری جانب پنجاب میں بھی

پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیے جن میں 19 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔48 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان، اٹک، اسلام آباد اور لاہور میں آپریشن کیے گئے جن میں غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔