عائشہ گلہ لالئی کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ منگل کو سنا ئے جائےگا

 
0
524

 

اسلام آباد،اکتوبر20 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے عائشہ گلہ لالئی کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے نااہلی کے ریفرنس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جس پر فیصلہ منگل کو سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مجھے غلط ایم ایس کئے ہیں اس پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیش کش کی تھی۔ تاہم عمران خان بعدازاں عائشہ گلا لئی کے خلاف 1973کے آئین کے آرٹیکل 63 اے قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل کئے جانے کا ریفرنس الیکشن کمیشن لے گئے جس کا اب 24اکتوبر کو فیصلہ کیا جائے گا۔