وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ائیر چیف مارشل سہیل امان کی ملاقات

 
0
429

اسلام آباد اگست 7(ٹی این ایس) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ واارانہ امور اور آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیاگیا تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں میں پیر کو یہاں ہونے والی اس ملاقات میں ائیر چیف مارشل نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی جس پر ان کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی دفاع کے لئے پاک فضائیہ کے کر دار کو سراہتے ہوئے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ان کی بھرپورحمایت اور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ توقع ظاہر کی ملکی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے پاک فضائیہ اپنی صلاحیتں بھرپور انداز میں بروئے کار لائے گی