پاکستان کی حکومت اور پوری قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے , وزیراعظم پاکستان

 
0
301

اسلام آباد اگست7(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور پوری قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کے لئے جائز جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سیاسی اہمیت سے متعلق امور اور ترقیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اپنے حق خودارادیت کے لئے جائز جدوجہد کے لئے پاکستان کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔