وفاقی وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر حسین کی قومی دن کے موقع پر چیک جمہوریہ کے سفیر اور عوام کو مبارکباد

 
0
365

اسلام آباد،اکتوبر20 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے قومی دن کے موقع پر چیک جمہوریہ کے سفیر اور عوام کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پائیدار اقتصادی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،۔گزشتہ روز یہاں جمہوریہ چیک کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں اور یہ بتدریج مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سپورٹس اور انسٹی ٹیوشن بلڈنگ کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعاون اور روابط کو وسعت دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔