یو سی لوھدراں میٹنگ، تمام معاملات مشاورت سے طے کرنے کا فیصلہ

 
0
313

راولپنڈی اکتوبر 06 (ٹی این ایس): یو سی لوھدراں میٹنگ ۔تمام معاملات مشاورت سے طے کرنے کا فیصلہ یوسی لوہدرہ چیئرمین زکوة کمیٹی کے انتخاب کے لیے مکمل مشاورت سے معاملات کو طے کرنے کافیصلہ عمران خان کے ویژن سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پی پی 10 میں چیئر مین زکوات کمیٹی سمیت دیگر عوامی کاموں کو مد نظر رکھتے ہوئے یوسی لوہدرہ راجہ صفدر مرحوم المعروف صفدری کی رہائش گاہ پر  ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماء بریگیڈیئر طارق زمان چوہدری یاسر راجہ شہباز صفدر محمود الحق کیانی راجہ راشد میڈیا کوارڈینیٹر سردار بشارت اور یوسی لوہدرہ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈیئر طارق زمان نے کہا کہ چیئرمین زکوة کمیٹی کے حوالہ سے ایک ابہام پیدا ہوگیا تھا جس کو مکمل مشاورت سے حل کر لیا گیا ہے اور اس حوالہ سے مکمل حتمی فیصلہ چند روز بعد مشاورت سے کیا جائے گا  اس موقع پر راجہ حنیف راجہ افضل ملک تجمل راجہ خرم چوہدری کامران۔ ملک نوکیش سمیت تمام کارکنان نے ان کی اس بات کی تائید کی اور باہمی مشاورت سے آئندہ چیئر مین زکوات کمیٹی سمیت تمام معاملات حل کرنے کا اعلان کیا اور انہوں نے سینئر رہنماء بریگیڈیئر ( ر) طارق زمان کا تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کرنے پر شکریہ ادا کیا