تھانہ جاتلی کے علاقہ موڑہ شیراں میں فاٸرنگ کےواقعہ میں شہری کے جاں بحق ہونے پر سی پی او فیصل رانا کاسخت نوٹس

 
0
429

راولپنڈی اکتوبر 16 (ٹی این ایس): تھانہ جاتلی کے علاقہ موڑہ شیراں میں فاٸرنگ کےواقعہ میں شہری کے جاں بحق ہونے پر سی پی او فیصل رانا کاسخت نوٹس، ایس پی صدر موقع پر پہنچ گٸے،وقوعہ کے محرکات کا جاٸزہ لیا جاٸے سی پی او کی ہداٸت،ملزمان 24گھنٹوں میں گرفتار کئے جاٸیں،کوتاہی پرایس ایچ او جاتلی کو شو کاز نوٹس جاری کیا جاٸے گا،سی پی او فیصل رانا کی ھدایت، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے موہڑہ شیراں میں مسلح ملزمان کی فاٸرنگ سے نوید نامی شخص جاں بحق ھو گیا، جس پر سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو جائے وقوعہ پر بھجوا دیا اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، سی پی او نے کہا کہ علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کی جائے اور اگلے 24 گھنٹوں میں قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کیے جائیں، سی پی او نے کہاکہ اگر آئندہ 24 گھنٹوں میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو میں جائے وقوعہ پر کیمپ آفس لگا سکتا ہوں، اور یہ کیمپ آفس ملزمان کی گرفتاری تک قائم رہے گا، سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،