راولپنڈی میں قانون شکنوں کے خلاف کارروائیاں جاری، پولیس نے ”ٹین ایجر“ ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو اس کے2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

 
0
365

راولپنڈی اکتوبر 15 (ٹی این ایس): راولپنڈی میں قانون شکنوں کے خلاف کارروائیاں جاری، پولیس نے ”ٹین ایجر“ ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو اس کے2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، تھانہ صدر بیرونی کے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ااس ڈکیت گینگ سے دیگر کئی سنگین وارداتیں ٹریس ہونے کا امکان،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے بتایا کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی جو وارداتیں ہوئیں ان کے متاثرین نے پولیس کو بتایا کہ جو ملزمان یہ وارداتیں کررہے ہیں ان کی عمریں چھوٹی ہیں،پولیس نے ان ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کیا جن کا تعلق راولپنڈی میں وارداتوں کے حوالے سے متحرک ”ٹین ایجر“ ڈکیت گینگ سے نکلا، گرفتار ہونے والا ایک ملزم حمادعرف حمادی اس گینگ کا سرغنہ جبکہ دیگر گرفتار ملزمان شکیل خان اور شہریاراس کے ساتھی تھے،ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کی عمریں بظاہر16سے18سال کے درمیان ہیں،جن سے تفتیش کے دوران سٹریٹ کرائم،رہزنی اور ڈکیتی سمیت دیگر کئی سنگین وارداتیں ٹریس ہونے کی توقع ہے،سی پی او فیصل رانا نے ”ٹین ایجر“ ڈکیت گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کہ ملزمان اپنی عملی زندگی کا آغاز ہی مجرمانہ سرگرمیوں سے کرتے ہیں،یہی ملزمان جرائم کی دلدل میں اس قدر دھنس جاتے ہیں کہ پھر یہی ہارڈ اینڈ کریمنل بن کر ابھرتے ہیں،سی پی او نے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے قانونی تقاضوں کے مطابق تفتیش کر کے ملزمان سے دیگر وارداتیں بھی ٹریس کی جائیں،سی پی او نے کہا کہ ”ٹین ایجر“ ڈکیت گینگ کے دیگر ملزمان،سہولت کاروں اور ان سے تفتتیش کے حوالے سے مجھے روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ رکھا جائے۔