سی پی او فیصل رانا نے سوشل میڈیا پرعوام کی طرف سے اپ لوڈ کئے جانے والے مسائل قانون کے مطابق فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

 
0
390

راولپنڈی اکتوبر 15 (ٹی این ایس): سی پی او فیصل رانا نے سوشل میڈیا پرعوام کی طرف سے اپ لوڈ کئے جانے والے مسائل قانون کے مطابق فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، پولیس سوشل میڈیا پر آنے والی عوامی مسائل کی پوسٹوں پر قانون کے مطابق کارروائی کرے تو اس کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں،جس کی واضح مثال مشہور زمانہ مبین خان قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری ہے،سی پی او کا پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی صدارت میں پولیس افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشن طارق ولائت،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،ایس پی پوٹھوہار سید علی،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور ایس پی راول آصف مسعود نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کو اگر مثبت رویوں کا حامل بنا دیا جائے تو اس کے بڑے مثبت اور معاشرتی فوائد پر مبنی نتائج سامنے آتے ہیں،سوشل میڈیا پر پولیس کے حوالے سے آنے والی پوسٹوں کو مانیٹر کیا جانا چاہیے اس سلسلہ میں باقاعدہ ڈیسک کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے،سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف جو شکائتیں آئیں گے ان پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ عوام پولیس کے حوالے سے اپنے جو مسائل سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں گے اس پر بھی فوری کارروائی ہو گی،سی پی او نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آ نے والے واقعات کے مثبت نتائج کی سب سے بڑی مثال پنڈی کے مشہور زمانہ مبین خان قتل کیس کے ملزمان کا گرفتار ہونا ہے،مقتول کی بیٹی نازو شنواری نے والد کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے اپیل کی تو میں نے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو اس سلسلہ میں خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے دن رات محنت کر کے قانون تقاضے پورے ہونے کے بعد مقدمہ قتل کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہیں عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ قتل کے اس مقدمہ کے جو 2ملزمان پشاور میں ہیں ان کی گرفتاری کے لئے  بین الصوبائی ملزمان کو گرفتار کرنے کا قانونی طریق کار اختیار کیا جا رہا ہے،سی پی او نے کہا کہ مبین خان قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کی غیر معمولی کارکردگی سوشل میڈیا کی وجہ سے ہوئی جس پر نازو شنواری نے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان،آر پی او کیپٹن(ر) احسان طفیل اور میرے سمیت پنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا،سی پی او نے کہا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز سوشل میڈیا پر پولیس کے حوالے سے مسائل اور شکایات پر مبنی آنے والی پوسٹوں کو مانیٹر کریں ان پر قانون کے مطابق اقدامات اٹھائیں تاکہ سوشل میڈیا کے مثبت رجحان کو عوامی مسائل کے حل کے لئے نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔