کوہسار کے علاقوں میں کومنگ آپریشن،چار مشتبہ افرادگرفتار

 
0
344

 

اسلام آباد،اکتوبر20 (ٹی این ایس): اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر زاور سیکو ر ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ نیلور ، تھا نہ کو ہسار کے علا قوں گو گینہ ، درکا لہ اور گردو نواح میںسر چ آ پر یشن کیا، اس سر چ آ پر یشن میں ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ ، ایس پی رورل ڈاکٹر سید تنو یر مصطفی کی زیر نگر انی تھا نہ کو ہسار اور تھا نہ نیلورو اسلام آ باد پولیس کے افسران جو انوں ، پا کستا ن رینجر ز اور سیکو ر ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے حصہ لیا، سر چ آپر یشن کے دوران 04مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں گئیں ،دوران سرچ آ پر یشن 12بو ر رائفلیں دو عدد ، 02عدد پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد ہو ئے جن کے متعلق تحقیقات عمل میں لا ئی جا رہی ہے،

دوران سر چ آ پر یشن 95گھر وں اور 175افراد کو موقع پر ہی چیک کیا گیا ، ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد سا جد کیا نی کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دکی سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔