دوران آذان کارروائی جاری رکھنے پر اپوزیشن کا اسمبلی سے واک آئوٹ

 
0
652

پشاور ستمبر 27 (ٹی این ایس): خیبرپختونخوااسمبلی میں دوران آذان کارروائی جاری رکھنے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔جمعہ کو جب دوپہرایک بجے کا وقت ہوا تو اسمبلی عمارت میں واقع مسجد سے آذان کی آواز آئی اپوزیشن اراکین نے مطالبہ کیاکہ چونکہ آذان ہورہی ہے اس لئے ایوان کی کارروائی کچھ دیر کیلئے روک دی جائے تاہم اجلاس جاری رہا جس پر اپوزیشن نے کارروائی نہ روکنے پر ایوان سے واک آئوٹ کیا۔