کراچی (ٹی این ایس) کراچی ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق تھانہ پیرآباد پولیس نے ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی (آئی ایم ای آئی) نمبر تبدیل اور ٹیمپر کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میانووالی کالونی کے قریب واقع ایک موبائل فون کی دکان میں چھپ کر چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرتے تھےپولیس نے کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری اور چھینے گئے، ٹیمپر شدہ 7 موبائل فونز، موبائل فونز اَن لاک کرنے کے لیے استعمال ہونے والی 12 یو ایس بی ڈیوائسز، ایک کمپیوٹر سیٹ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گرفتار ملزمان کی شناخت تاج محمد ولد خالد خان اور محمد سمیع ولد ظاہر کے نام سے ہوئی ہےپولیس کے مطابق یہ کارروائی چوکی انچارج ایس آئی پی ارسلان بابر کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے













