روات میں 80 سالہ بیوہ خاتون کی زمین پر بلیک میلر گروہ کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشش، بیوہ کی دہائی

 
0
847

اسلام آباد جون 10 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق روات ضلع اسلام آباد کی رہائشی سکینہ بی بی بیوہ رحیم بخش نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر80 سال ہے میرا شوہر فوت ہو چکا ہے میری موضع روات کے خسرہ نمبر 1954میں ایک کنال دس مرلہ زمین ہے جوکہ میں نے 1986 میں خرید کی جس کا قبضہ اس موقعہ پر حاصل کر لیا اور میں نے اس دور میں اپنے نام ٹرانسفر کروا لی جس کا ثبوت میرے پاس 1986 کا فرد اور انتقال نقل موجود ہے مجھے کچھ عرصہ سے حسنین یاسین ولد محمد یاسین ساکن روات عروف مٹھو جوکہ ایک سرکاری ادارے (ERA ایرا )میں چپڑاسی ہے مجھے دھمکیوں کے ذریعے اور پیغامات کے زریعے بلیک میل کر رہا ہے جہاں بھی ملتا ہے کہ تمہاری زمین میں میری9 مرلہ زمین ہے زمین خالی کر دو ورنہ اچھا نہیں ہو گا تم سے زمین میں ویسے بھی لے لوں گا کیونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ میرے ہاتھ کتنے لمبے ہیں میرے تعلقات برگیڈیر اور جنرل لیول کے لوگوں کے ساتھ ہیں مزکورہ شخص مجھے بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ میرے بچوں پر اور میرے رشتہ داروں پر اپنے دفتر کا سرکاری فون استعمال کر کے جھوٹی ایف آئی آر کروا چکا ہے جوکہ بعد میں انکوائری کے بعد جھوٹی ثابت ہوئی اور پولیس کے اعلی افسر نے خارج کر دی ہم جہاں بھی داد رسی کے لیئے جاتے ہیں پولیس کے افسران ہمیں کہتے ہیں کہ اس شخص کے ہاتھ بہت لمبے ہیں اس کے لیئے اوپر سے فون آتے ہیں ہم کچھ نہیں کرسکتے مزکورہ حسنین یاسین کے خلاف میری درخواست پر تھانہ سہالہ اسلام آباد میں ایف آئی آر نمبری 186/19درج ہے جس پر ابھی کاروائی باقی ہیں میرا مطالبہ ہے کہ میرے ملزم حسنین یاسین کے خلاف ایف آئی آر کے مطابق کروائی کی جائے اور اس شخص کے خلاف محکمانہ انکوئری کی جائے کیونکہ یہ میرے علاوہ روات کے معتدد لوگوں کو جھوٹی مقدمہ بازی کر کے پیسے بٹور چکا ہے اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کر کے ہمیں نجات دلائی جائے اور داد رسی کی جائے.