وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر اظہار افسوس اور سینیٹرحاصل بزنجو کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

 
0
406

لاہور جون 10 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے -وزیر اعلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے- وزیر اعلی نے بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے مرحوم کی گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ عباس کمیلی مرحوم مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے داعی تھے اورمرحوم نے ہمیشہ اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی بات کی -وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے-
لاہور9جون:  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سینیٹر حاصل بزنجو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں  سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔