میرا پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتی ہیں تو انکا ذاتی فیصلہ ہے ، کسی کے جانے سے انڈسٹری کو فرق نہیں پرتا‘لیلیٰ

 
0
415

لاہور مئی 10(ٹی این ایس)فلمسٹار لیلیٰ نے کہا ہے کہ کسی فنکارہ کا پاکستان چھوڑنا اسکا ذاتی فعل ہے ،ہماری انڈسٹری کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے شعبے میں فنکاروں کا آنا جانا لگا رہتاہے ،جانے والوں کو خداحافظ اور نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ میرا پاکستان چھوڑکر امریکہ جانا چاہتی ہیں تو یہ ان کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے میں ان کیلئے دعا گو ہوں کہ جہاں بھی جائیں اللہ ان کو خوش رکھے ،ویسے بھی فنکار کا اپنے وطن اور شوبز سے تعلق ہمیشہ قائم رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم پروڈیوسر نے اپنی نئی فلم میں مرکزی کردار کیلئے رابطہ کیا ہے ،اگر فلم میں کردار اچھا ملا تو ضرور کام کروں گی کیونکہ میں تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں ۔