ویزا فیسوں کے حوالے سے سعودی حکام سے رابطہ ہے،پاکستانی سفیر 

 
0
319

جدہ مئی 10(ٹی این ایس)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے کہاہے کہ ویزافیسوں کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے سعودی اعلی حکام سے رابطہ کررکھا ہے ۔ اس قسم کے معاملات دوطرفہ گفتگو کے بعد طے کئے جاتے ہیں ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ وزٹ ویزا فیسوں کی خبرکے بارے میں سعودی حکام سے تصدیق کا عمل جاری ہے ۔تصدیق ہونے کے بعد معاملے کو اسی طرز پر نمٹایا جائے گا ۔