این اے 120 ضمنی انتخابات ، پی ٹی آئی کی  امیدوار یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور

 
0
354

لاہور 17 اگست (ٹی این ایس ) این اے 120 ضمنی انتخابات میں الیکشن  کمیشن نے پی ٹی آئی کی  امیدوار یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ۔  تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی امید وار فیصل میر نے تحریک انصاف  کی امید وار یا سمین راشد سے متعلق اعتراضات واپس لے لیے ۔ الیکشن  کمیشن نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔الیکشن کمیشن سے اجازت ملنے کے بعد یاسمین راشد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ پارٹی کی طرف سے سابق وزیراعظم  نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز  کے خلاف اعتراضات  الیکشن کمیشن  میں  جمع کروا  یے ہیں ہم نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات پر25اعتراضات لگا کر الیکشن کمیشن میں مسترد کرنے کی استدعا کی ہے،تاہم اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔انہوں نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے  کاغذات میں اپنے اساسوں کے  حقائق  کو الیکشن کمیشن  سے چھپایا ۔کلثوم نواز کو آئین ا ور قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق  یاسمین راشد نے  اقامے کے سلسلے میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز نے اقامہ کاغذات کے ساتھ لگایا ہے لیکن نوازشریف کی طرح انہوں نے بھی تنخواہ ظاہر نہیں کی،کلثوم نواز نے اقامہ نوازشریف کی وجہ سے لیا ۔ کاغذات نامزدگی میں اقامہ کے کاغذات بھی لگائے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کلثوم نواز کے امید وار ہونے سے کوئی پریشانی نہیں کیونکہ ہم ووٹ مانگتے ہیں اور وہ ووٹ خریدتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سے مہم کا آغاز شروع کروں گی جس کے تحت گھرگھر جاکر عوام سے تبدیلی لانے کیلئے ووٹ کی استدعا کروں گی۔17 ستمبر کو ہماری کامیابی دنیا دیکھے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ پیسے والوں سےہے ۔اور ہم الیکشن میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔