سول ایوی ایشن اتھارٹی، اندرون ملک فضائی سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن کی شرط لازمی قرار

 
0
198

اسلام آباد 22 اگست 2021 (ٹی این ایس): سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسینیشن کی لازمی شرط عائد کردی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ 10ستمبر 2021 سے اندرون ملک ویکسین کے بغیر سفر نہیں کیا جا سکے گا۔

کورونا ویکسین نہ کروانے والوں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

ایئرلائنز کو اندرون ملک سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ 18سال سے زائد عمر والے ویکسی نیشن کرانے پر ہی اندرون ملک فضائی سفر کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر سفر کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد بھی کروایا جارہا ہے۔

ایئرپورٹس اور طیاروں میں فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ مسافروں اور عملے کو بھی احتیاطی تدابیر پر ہرممکن عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔