اسلام آباد (ٹی این ایس) علمائے کرام موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق حکمت و دانش مندی اور بصیرت کے ساتھ دین کاکام کریں ۔ ڈاکٹر مفتی پیر محمد نوید الحسن مشہدی

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس)  علمائے کرام موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق حکمت و دانش مندی اور بصیرت کے ساتھ دین کاکام کریں ۔ ڈاکٹر مفتی پیر محمد نوید الحسن مشہدی

جامعہ اسلام آباد کا کردار دیگر مدارس کے لیے مشعل راہ ہے۔ رانا مشہود احمد خان

جامعہ اسلام آباد سے اس سال 280 طلبہ و طالبات مختلف شعبہ جات میں فیض یاب

جامعہ اسلام آباد کا یونیورسٹی پروجیکٹ ملک و ملت کے لیے مینارہ نور ہے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی، خورشید احمد ندیم ،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ،ڈاکٹر ساجد الرحمن ودیگر مہمانان گرامی کا اظہار خیال

جامعہ اسلام آباد کے گریجوایٹس کا وطن عزیز کی تعمیر وترقی اور استحکام کے لیے مثبت کردار خوش آئند ہے ۔جامعہ اسلام آباد کے 34ویں کانووکیشن سے علمائے کرام کا خطاب

شیخ الحدیث ڈاکٹر مفتی پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی نے صدارت فرمائی اور صدارتی خطبہ میں بخاری شریف کی آخری حدیث شریف کا درس بھی دیا۔

جامعہ اسلام آباد کا34واں سالانہ جلسہ دستار فضیلت اور15واں ختم بخاری شریف 27 جنوری بروز منگل 2026ء کو وائٹ روز مارکی بحریہ ٹاؤن فیز سیون اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔جس کی صدارت سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان شیخ الحدیث حضرت علامہ الحاج ڈاکٹر مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہد ی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف اور سرپرستی شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی چانسلر IIUP نے کی۔کانفرنس میں رانا مشہود احمد خان چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام، صاحبزادہ محمد جواد الحسن جلالی، صاحبزادہ محمد سعد اللہ جلالی ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ، خورشید احمد ندیم چیئرمین قومی رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین اٹھارٹی ، صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمٰن سابق نائب صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ، چوہدری قمر زمان ممبر بورڈ آف گورنرز IIUP ، پروفیسر ڈاکٹر داؤد اعوان وائس چانسلر پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد ، ڈاکٹر غلام عباس ناظم امتحانات تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عظیم فاروقی چیئرمین بورڈ آف سٹیڈیز IIUP ، الحاج فقیر انور رضوی ، الحاج شیخ شوکت علی ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز ، الحاج شیخ ظہیر احمد ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز ، شیخ محمد عثمان ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز ، مرزا ناصر یعقوب ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز ، محمد نعیم ایڈووکیٹ ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز ، حاجی مسعود الحسن ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز، برگیڈیئر ریٹائرڈ منیر احمد میاں ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز ، رانا محمد افضل کوآرڈینیٹر IIUP پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ممبر بورڈ آف اسٹڈیز ،پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی ، ڈاکٹر میاں عبد القادر سکندری ، ڈاکٹر الطاف احمد نمل یونیورسٹی ، مفتی محمد عارف چشتی، قاری محمد عظیم قادری، حافظ محمد اقبال رضوی ڈویژنل چیئرمین امن کمیٹی راولپنڈی ، صاحبزادہ عبد الرحمن سیالوی ، علامہ محمد عمران جلالی ، پیر شیراز القادری ، قاری محمد اسحاق نورانی ، قاری حاکم دین نقشبندی ، علامہ طارق صدیقی ، مولانا نور خان ، عقیل عارف ڈائریکٹر IIUP سکول سسٹم سمیت علمائے کرام ،مشائخ عظام ، مختلف سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر شیخ الحدیث ڈاکٹرمفتی پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی ، صاحبزادہ علامہ مولانا پیر محمد داؤد رضوی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی اور الحاج فقیر انور رضوی نے اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان ( مین کیمپس روات) میں جامعہ مسجد رضائے مصطفی کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے تھے ۔کانووکیشن میں جامعہ اسلام آباد کے فضلاء ،وابستہ علماء اورعوام الناس نے قافلوں کی صورت میں شرکت کی ۔ معزز مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گلدستہ پیش کیے گئے ۔کانووکیشن کا آغاز تلاوت کلام الٰہی اورنعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا ۔ بعد ازاں معزز مہمانان گرامی نے اظہار خیال کیا ۔انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلام آباد کے گریجوایٹس کا وطن عزیز کی تعمیر وترقی اور استحکام کے لیے مثبت کردار خوش آئند ہے ۔جامعہ اسلام آباد سے مختلف شعبہ حیات میں 52,340 طلبہ و طالبات فیض یاب ہو چکے ہیں۔پھر شیخ الحدیث ڈاکٹر مفتی پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی نے بخاری شریف کی آخری حدیث شریف کا درس دیا ۔انہوں نے کہا کہ صحیح البخاری حدیث شریف کی سب سے صحیح اور مستند کتاب ہے ۔صحیح البخاری کو مقبولیت عامہ کا ملنا امام بخاری کے اخلاص کی واضح دلیل ہے ۔انہوں نے علمائے کرام کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ علمائے کرام موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق حکمت و دانش مندی اور بصیرت کے ساتھ دین کاکام کریں۔رانا مشہود احمد خان چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے کہا کہ دینی مدارس کا عصری وجدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے ۔جامعہ اسلام آباد کے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔جامعہ اسلام آباد کا کردار دیگر مدارس کے لیے مشعل راہ ہے۔ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ جامعہ اسلام آباد کے فارغ التحصیل علمائے کرام ملک کے مختلف سرکاری ونیم سرکاری ،پرائیویٹ محکموں اور اداروں ،قومی اوربین الاقوامی جامعات ویونیورسٹیز ،سکولز وکالجز ،قومی سلامتی کے ادارے مثلا پاک افواج اورپولیس ،مساجد ومدارس ،وفاقی اور صوبائی اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ خورشید احمد ندیم چیئرمین قومی رحمۃ للعالمین وخاتم النبیین ﷺ اتھارٹی نے کہا کہ علمائے کرام ہماری اسلامی روایات کے امین ہیں ۔علمائے کرام کو معاشرے کی بہتری اور اصلاح کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے ۔ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ،ڈاکٹر ساجد الرحمن ودیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق دین متین کی خدمت میں اہم کردار اداکرنا چاہیے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جدید فتنوں کا مقابلہ دینی و عصری علوم میں پختگی اور حکمت و بصیرت کے بغیر ممکن نہیں۔ علمائے کرام نے جامعہ اسلام آباد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورجامعہ اسلام آباد کے پرنسپل کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ جامعہ اسلام آباد کا یونیورسٹی پروجیکٹ ملک و ملت کے لیے مینارہ نور ہے۔ جامعہ اسلام آباد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ الحاج ڈاکٹرمفتی پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی نے مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈ ز پیش کیں ۔ جامعہ اسلام آباد کے فارغ التحصیل علمائے کرام جنہوں نے قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیز سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کا اعزاز اورگولڈ میڈل حاصل کیا،انہیں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا ۔اسی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی جامعہ اسلام آباد کی برانچز کے ناظمین ،اساتذہ اور طلبہ کو بیسٹ ٹیچر اور بیسٹ سٹوڈنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔ جامعہ اسلام آباد کے 280 فارغ التحصیل طلبہ کی دستاربندی وجبہ پوشی کی گئی اورطالبات کو ردائے فضیلت سے نوازا گیا ۔ اختتام پر شیخ الحدیث ڈاکٹر مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی نے ملک وملت کے لیے خصوصی دعا فرمائی ۔پھر مہمانان گرامی اور شرکاء کو پُرلطف ظہرانہ پیش کیا گیا اور انہیں عزت ووقار کے ساتھ الوداع کردیا گیا ۔