اسلام آباد 12 جون 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین کپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عامر علی احمد کے ساتھ چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر چوہدری محمد اشرف کی اسلام آباد کے پانی کے مسائل کو حل کر نے کرنے لئے اہم میٹینگ ہو ئی جسمیں پانی کے مسائل کو حل کر نے کیلئے مختصر المدت اور طویل المدت منصوبوں کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جا ئزہ لیا گیا اور باہمی مشاورت سے وفاقی دارالحکومت میں پانی کے ذخائر کو بہتر بنانے اور زیر زمین پا نی کی سطح کو بلند کر نے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے
جسکے تحت 100 سے زائد ریچارج ویلز، 20 آبزرویٹری ویلز بنائے جائیں گے جبکہ سر نگر ہا ئی وے اور اسلام آباد ہا ئی وے کے گرین ایریاز کیلئے سپرنکلنگ سسٹم شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا جس سے پانی کے ضیاع کو روکنے میں مدد ملے گیااس مقصد کیلئے 57 ملین روپے کا پی سی ون تیار کر کے جون کے تیسرے ہفتے میں پیش کرنے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ اس منصوبے کے لیے ڈپٹی ڈی جی واٹر مینجمنٹ سردار خان ضمری اور پی سی آر ڈبلیو آر کے سینئر آفیسر ڈاکٹر نوید اقبال کو اس منصوبے کا فوکل پرسن بھی نامزد کر دیا گیا۔ میٹنگ کے دوران اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹن میں جدید واٹر مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ بعدازاں جس کا اسلام آباد کے دیگر سیکٹر وں میں بھی اطلاق کیا جائے گا۔ اجلاس میں بارش کے پا نی کو محفوظ کرنے کیلئے نجی شعبوں سے معاونت کا بھی جا ئزہ لیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں واقع دو چھوٹے ڈیمز کی مرمت کیلئے بھی پی سی آر ڈبلیو آرسے معاونت کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید براں میٹننگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ شہر اقتدار کے پانی کے مسائل کو حل کر نے کیلئے پی سی آر ڈبلیو آر سے معاونت لی جا ئے گی۔