اسلام آباد 07 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق ملزم نعمان خان ولد وسیم خان سکنہ غزن آباد تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی کے خلاف تھانہ گولڑہ اسلام آباد ضلع اسلام آباد میں عثمان مجید ولد عبد المجید سکنہ کلاڑی تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی کی مدعیت میں ,34,201،302 ت پ جرم کے تحت ایف آئ آر 312/2020 درج تھی ۔ ملزم کے خلاف عمران مجید ولد عبد المجید کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ اور ملزم مورخہ 8/6/2010 کو گرفتار ہو کر اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل تھا ملزم نے محمد علی وڑائچASJ اسلام آباد کی عدالت میں اپنی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی لیگل ٹیم( شاز علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، ماہین فاطمہ، سحرش چغتائی ایڈوکیٹ، طالش بدر ایڈوکیٹ) کو اپنا وکیل مقرر کرتے ہوئے دائر کر رکھی تھی۔ جبکہ مقدمہ کی تفتیش زبیرSI کر رہے تھے۔ گزشتہ روز ملزم کے وکیل طاھر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ( سی ای او راجگان لاء کمپنی ٹیکسلا) نے دلائل دیے کہ ملزم کو غلط اور بے جا طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا جبکہ ملزم بے گناہ ہے اور نہ ہی مبینہ وقوعہ کا ملزم سے کوئی تعلق ثابت ہوا۔ اور نہ ہی ملزم کا مقدمہ میں کوئی رول ثابت ہوا اور نہ ھی ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شھادت موجود ہے۔ اور استغاثہ کسی طور پر بھی قتل کا ملزم کے ساتھ تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا محض قیاس آرائیوں پر مبنی سنگین جرم میں بھی کسی بے گناہ کی آزادی کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔ جو کہ مقدمہ انتہائی مشکوک ہے۔ جس پر عدالت نے *طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا حکم صادر فرما دیا۔