حلال فوڈ اتھارٹی کی مردان میں بڑی کاروائی،6ہزار کلو سے زائد انڈین گوشت قیمہ، اور قلیجی گودام سے برآمد ،ملزمان گرفتار

 
0
702

مردان جون 09(ٹی این ایس):”ضلعی انتظامیہ مردان اور حلال فوڈ اتھارٹی کی مردان میں بڑی کاروائی”6ہزار کلوسے زائد انڈین گوشت، قیمہ، قلیجی اور ناقص اشیا کے گودام پر چھاپہ، ملزم سیار ولد ولد زرستان سکنہ ہوتی موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔مردان میں سے ملاوٹ مافیہ کا صفایا کردیا جاۓگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کو عوام الناس کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کہ مردان میں انڈین گوشت کی سپلائی ہوتی ہے ۔ جس پر فوری کاروائی کرتے ہوۓ اسسٹنٹ کمشنر مردان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس میں حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈایریکٹر محمد زیشان محسود اور ڈاکٹر اکمل خان شامل تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر مردان محمد عمران خان اور انکی ٹیم کی انتھک کوششوں کے بعد بڑی مقدار میں 6ہزار کلو سے زائد انڈین گوشت قیمہ، اور قلیجی مال روڈ پر ایک گودام سے برآمد کیا اور موقع پر مالک ملزم سیار ولد زرستان ، مہران ولد زرستان اور تاج ملوک ولد زرستان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی حلال فوڈ کی طرف سے تھانہ سٹی مراسلہ ارسال کردیا۔ یاد رہےکےاس سے پہلے بھی ڈی سی مردان نے ایک بندے کودفہ 3MPO کے تحت جیل بھیجا گیا۔