سینیٹر رحمان ملک کا اسلام آباد میں غیر قانونی پرائیوٹ ہاسٹلز کا سخت نوٹس۔ چئیرمین سی ڈے اے، چیف کمشنر اسلام آباد و چئیرمین ایچ ای سی سے پرائیویٹ یونیورسٹیز و ہاسٹلز پر بریفنگ طلب

 
0
268

اسلام آباد ستمبر 30 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا اسلام آباد میں غیر قانونی پرائیوٹ ہاسٹلز کا سخت نوٹس۔ چئیرمین سی ڈے اے، چیف کمیشنر اسلام آباد و چئیرمین ایچ ای سی سے پرائیویٹ یونیورسٹیز و ہاسٹلز پر بریفنگ طلب، پرائیوٹ یونیورسٹیز اور ہاسٹلز کے متعلق 13 اہم سوالات کے جوابات طلب، بچیوں کے والدین کیطرف سے پرائیویٹ ہاسٹلز کے متعلق شکایات کمیٹی کو موصول ہو رہے ہیں، پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے نزدیک متعلقہ یونیورسٹی کے نام سے جعلی ہاسٹلز بنائے گئے ہیں، اکثر پرائیویٹ ہاسٹلز غیر قانونی اور رجسٹرڈ شدہ نہیں ہیں۔ کمیٹی کو اسلام آباد میں ٹوٹل پرائیوٹ یونیورسٹیوں اور ہاسٹلوں کی تعداد فراہم کی جائے۔ یونیورسٹیز کے رجسٹریشن کی تاریخ اور قوانین کمیٹی کو فراہم کی جائے۔ پرائیوٹ یونیورسٹی کی رجسٹریشن کیلئے کیا شرائط اور درخواست کنندہ کی کیا اہلیت رکھی ہے۔ اسلاآباد میں ہاسٹلز کی سہولت کے بغیر کتنے پرائیوٹ یونیورسٹیاں چل رہی ہیں۔ کیا قوانین کے مطابق ایک پرائیوٹ یونیورسٹی ہاسٹلز کی سہولت کے بغیر رجسٹر ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد کے ڈومیسائل کے علاوہ کتنے اسٹوڈنٹس یہاں کے پرائیوٹ یونیورسٹیوں میں پڑھ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں موجود پرائیوٹ ہاسٹل کن قوانین کے تحت کھلے گئے ہیں۔ کیا ہاسٹلز مالکان، انتظامیہ اور اسٹوڈنٹس کسی ایس او پی کے پابند اور جوابدہ ہیں۔ پرائیوٹ ہاسٹلز کی سیکورٹی کیلئے کیا انتظامات وضع ہیں اور وزارت داخلہ کیطرف سے سیکورٹی کلئیرنیس دی جاتی ہے۔ پرائیوٹ ہاسٹلز میں بدمزگی و دیگر واقعات کے کتنے کیسز متعلقہ تھانوں میں اب تک رجسٹرڈ ہیں۔ پرائیوٹ ہاسٹلز کی انتظامیہ کی مانیٹرنگ کا کیا سسٹم وضع ہے۔ مِنی ہاسٹلز اور گیسٹ ہاوسز میں یونیورسٹیز کی طلباء و طالبات کی رہائش پر تفصیل مہیا کی جائے۔