لوکل/ریجنل اخبارات کے مسائل کو حل کیا جائےگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

 
0
1156

اسلام آباد ستمبر 30 (ٹی این ایس): لوکل/ریجنل اخبارات کے مسائل کو حل کیا جائےگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی APRNSکے وفد سے گفتگو
چیئرمین APRNSجی ایم جٹ کی قیادت میں چار رکنی وفد رانا سلطان احمد, نجف شیرازی, آصف کامران کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان,سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین۔پی آئی او طاہر خوشنود سے ملاقات۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپر سوسائٹی کے وفد نےلوکل/ریجنل اخبارات کےلئے۔10,000فیس ختم کرنے سمیت دیگر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان,سیکریٹری اطلاعات زاہدہ پروین۔پی آئی او طاہر خوشنود نےلوکل اور ریجنل اخبارات کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اسلام آباد (خبر نگار)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپر سوسائٹی APRNS کے چیئرمین جی ایم جٹ کی قیادت میں چار رکنی وفد رانا سلطان احمد, نجف شیرازی, آصف کامران نے مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان,سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین۔پی آئی او طاہر خوشنود اور پریس رجسٹرار نائلہ مقصود سے وزارت اطلاعات میں ملاقات کی اور لوکل/ریجنل اخبارات پر ۔10,000فیس ختم کرنے سمیت دیگر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان,سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین۔پی آئی او طاہر خوشنود نےلوکل /ریجنل اخبارات کو درپیش مسائل اور رجسٹریشن فیس میں اضافہ کو ختم کرنے کے مطالبہ پر ہمدردانہ غور کرنے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی
لوکل/ریجنل اخبارات کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے آج وزارت اطلاعات کے تمام زمہ داران کو لوکل /ریجنل اخبارت کے مسائل سے آگاہ کر دیا ان خیالات کااظہار آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNSکے چیئرمین جی ایم جٹ نے مشیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین سے ملاقات کے بعد ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا