اسلام آباد ستمبر 30 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے سوموار کے روز انسداد تجاوزات کاروائیوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا۔ انسداد تجاوزات مہم کے تحت سیکٹر G-10/3 میں کیے گئے ایک آپریشن کے دوران بلاک نمبر 66-C اور 68-C کے درمیان گلی میں موجود تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کیا گیا۔ تجاوزات کی وجہ سے مذکورہ گلی مکمل طور پر بند تھی جس کو آپریشن کے بعد عوام الناس کے لیے کھول دیا گیا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے سیکٹر G-11/2 میں کی گئی کاروائی کے دوران پلاٹ لائن سے تجاوز کر کے تعمیر کیے گئے03عدد گیٹ،ریمپس اور متعدد باڑوں کا خاتمہ کیا۔
کمیونٹی سینٹر G-9/2کے قریب کی جانے والی ایک کاروائی کے دوران سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ 06عدد گیراجوں کو مسمار کر دیا گیا۔