سرگودہا09جون (ٹی این ایس)سرگودھاپولیس نے موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کارروائی میں دوملزمان کے قبضہ سے آٹھ مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے پولیس خفیہ پلان تشکیل دے کر خصوصی ٹیم کو ٹاسک دیا جس نے وہیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی تین رکنی گینگ کے دوارکان سنیل مسیح سکنہ رحمت پارک اور شہریار مسیح سکنہ حسنین پارک کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے آٹھ موٹرسائیکل ہنڈا125سی سی، ہنڈاCD70برآمد کر لیں۔













