چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر نے پر پابندی عائد کر دی

 
0
11289

اسلام آباد ،جنوری 23(ٹی این ایس):سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 میں نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے سے متعلق شق کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دور ان عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر نے پر پابندی عائد کر دی ۔ منگل کو کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کی سماعت کے دور ان چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی عائد کردی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میرے ادارے کے باہر کوئی میڈیا ٹاک نہیں ہوگی، میرے ادارے کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا، میں ٹی وی نہیں دیکھتا مگر جو کچھ ہم سے متعلق کہا جاتا ہے، ہمیں میسج مل جاتا ہے، ہم حوصلہ دکھارہے ہیں اور دکھاتے رہیں گے، بڑوں کی شان میں فرق نہیں پڑتا۔