لاہور ہائیکورٹ نے باب پاکستان کی از سر نو تعمیر کیخلاف درخواست مسترد کر دی

 
0
384

لاہور ،جنوری 23(ٹی این ایس):لاہور ہائیکورٹ نے باب پاکستان کی از سر نو تعمیر کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ عدالے عالیہ کے روبرو درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے اوپن بڈنگ کے تحت باب پاکستان کی تعمیر کا ڈیزائن اور منصوبہ منظور کیا،ایک ارب تیس کروڑ کے منصوبے کے تحت تعمیراتی کام جاری تھا۔حکومت پنجاب نے ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے منصوبے کا نیا ڈیزائن منظور کیا،زیر تعمیر پہلے منصوبے کو ختم کر کے مہنگا اور نیا منصوبہ قومی خزانے پر بوجھ ہے۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جاری منصوبے کو ذاتی مفادات کے لئے ختم کرانا چاہتے ہیں۔فاضل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔