پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سروسز ہسپتال میں چیکنگ، ڈاکٹرز ہوسٹل کامیس سیل کردیا

 
0
386

لاہور اکتوبر 7(ٹی این ایس): پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے سروسز ہسپتال لاہور میں واقع ڈاکٹرز ہوسٹل میس اور ٹولنٹن مارکیٹ میں واقع عقیل پولٹری اینڈ چکن سیل سینٹرکو صفائی کے ناقص انتظامات اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی بنیاد پر سیل کر دیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رافیعہ حیدر کا کہنا تھاکہ فوڈپوائنٹس کوگندے برتن دھونے والا ایریا، نو فوڈ لائیسنس،کیڑے مکوڑوں کی موجودگی ، میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی پر سیل کیا گیا۔

سلامت پورہ داروگا والا میں پوپے چرغا ہاؤس کو 4,000،سروسز ہسپتال میں واقع کیفیٹریا فار بوائز کو 25,000،ٹولنٹن مارکیٹ میں واقع الیاس چکن سیل سنٹر کو15,000 اور رام پورہ میں واقع بسم اللہ پان شاپ کو 1,000کے جرمانے کیے گئے۔مزید کاروائیوں میں مین مارکیٹ کینال پارک گلبرگ میں واقع محمد منشاء چکن شاپ ،ملتان روڈمیں واقع اے ایم انٹرنیشنل،رنگ روڈ میں واقع خرم فوڈر،شریف بھینیا روڈ میں واقع رحمانی پان شاپ ، کریم نگر میں واقع عامر پان شاپ، فرینڈز پان شاپ،کسان ڈیری پوائنٹ،خادم پان شاپ،موسا پکوان سینٹر،گجر ملک شاپ،پرویز ڈھابا،میا ں منیب کولڈ کارنراور راج پاں روڈ دین دارو والی پولی میں واقع سوہیل برگر پوائنٹ اور ٹولنٹن مارکیٹ میں واقع بلال اینڈ سنزپولٹری فارم،عابدپولٹری فارم اور فلیمنگ روڈ پر واقع حاجی بو لا ملک شاپ ،بھولا آٹا چکی،منور اینڈ آلم پولٹری فارم، خان نان شاپ،ماشاء اللہ کٹراہی اور مرغزار کالونی میں واقع نیو منرل فریش واٹراوررام پورہ میں واقع مدینہ ملک شاپ کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔