تعلیم ہی وہ مضبوط بنیاد ہے جس پر ایک توانا، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے ‘ ملک رفیق رجوانہ

 
0
335

لاہور اکتوبر 7 (ٹی این ایس) گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ تعلیم ہی وہ مضبوط بنیاد ہے جس پر ایک توانا، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے اور موجودہ حکومت ملک میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے فروغ، خصوصاً پیشہ وارانہ تعلیم کے مواقع پیدا کرنے کے لئے انقلابی اقدامات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ملکی ترقی کے عمل میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راشد لطیف میڈیکل کالج، لاہور کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ دنیا کی تمام ترقی یافتہ اقوا م نے تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کی منازل طے کی ہیں،ایک مہذب معاشرہ اس وقت تشکیل پاتا ہے جب وہ قوم تعلیم یافتہ ہو ۔انہو ں نے کہا کہ انسانی تاریخ کے اوراق میں وہی اقوام زندگی رہتی ہیں جنہو ں نے صرف اور صرف تعلیم و تحقیق کو اپنا مقصد بنایا۔انہو ں نے کہا کہ وطن عزیز انسانی دولت سے مالا مال ہے اور ہماری زیادہ تر آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے اور یہی وہ معمار ہیں جنہیں آگے چل کر ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے۔

گورنر پنجاب نے کامیاب ہونے والے نوجوان ڈاکٹروںِ ،ان کے والدین او راساتذہ کو مبارکباد دی۔انہو ں نے کہا کہ آج کے بعد آپ ایک نئی زندگی کا آغازکر رہے ہیں یہ آپ کی عظیم منزل کے سفر کا پہلا قدم ہے، انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں آپ کو اپنی تمام صلاحیتیوں اور توانائیوں کو خدمت انسانیت کے لئے وقف کردینا چاہئے ،اللہ تعالی انسانیت کی خدمت کا اجر ضرور دیتا ہے ۔ گورنر پنجاب نے کامیاب ہونے والے ڈاکٹرز سے کہا کہ آپ اپنے گولڈمیڈل اور ڈگریاں والدین کے قدموں میں نچھاور کر دیں جنہو ں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر راشد لطیف میڈیکل کالج نے ادارے کے مختلف پروگراموں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے طلباء میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔