شہباز شریف کو مستقل وزیر اعظم بنانے کافیصلہ سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ کے نام پرقیاس آرائیاں

 
0
499

لاہور جولائی 29(ٹی این ایس )مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کی طرف سے شہباز شریف کے نام کی بطور مستقل وزیراعظم توثیق کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ،پارٹی سے دیرینہ وابستگی کے باعث مجتبیٰ شجاع الرحمن کو مضبوط امیدوار قرا ردیا جارہا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے غیر رسمی اجلاس میں عبوری اور اس کے بعد مستقل وزیر اعظم کے ناموں پر غور کیا گیا جس کیلئے قرعہ عبوری وزیر اعظم کیلئے شاید خاقان عباسی اور مستقل وزیراعظم کے لئے شہباز شریف کے نام نکلا اور اسکی پارلیمانی پارٹی سے بھی توثیق کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نام پر غور نہیں کیا گیا اور اس معاملے کو آنے والے دنوں میں زیر غور لایا جائے گا۔ تاہم پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں جس میں (ن) لیگ سے دیرینہ وابستگی رکھنے والے مجتبیٰ شجاع الرحمن کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے ۔قیاس آرائی میں رانا ثنا اللہ خان اورملک ندیم کامران کا نام بھی لیا جارہا ہے۔تاہم حتمی فیصلہ این اے 120کا ضمنی انتخاب قریب آتے ہی کر لیا جائے گا۔