بادامی باغ سے اغواء کمسن ہادیہ کے اغواء کا ڈراپ سین ، بازیاب کروا لیا گیا

 
0
392

لاہور جولائی29 (ٹی این ایس )صوبائی دارلحکومت لاہور میں بادامی باغ کے علاقے سے اغواء ہونے والی کمسن ہادیہ کے اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا، اغواء کرنے والا بچی کے باپ امتیاز کے کارخانے کا ملازم نکلا۔پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقے سے پراسرار طور پر اغوا ہونے والی کمسن بچی ہادیہ کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا۔ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا تو معلوم ہوا کہ ہادیہ کو کسی اور نے نہیں بلکہ بچی کے باپ امتیاز کے کارخانے میں کام کرنے والے ملازم نے تاوان حاصل کرنے کے لئے بچی کو اغوا کیا۔بیٹی کی بازیابی پر باپ بے حد خوش دکھائی دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس نے ضروری کاروائی مکمل ہونے پر ہادیہ کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا جبکہ خالد کی بیوی اور بہن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔