نیب کے خوف سے افسران نے کام چھوڑ دیا ہے، وزیر اعلی سندھ

 
0
576

کراچی جولائی 29(ٹی این ایس )وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ وزیر اعظم کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا ہے ۔ آئین میں وزیر اعظم، وزار اور وزرائے اعلی کو تحفظ حاصل ہے۔ نیب کی وجہ سے افسران نے کام چھوڑ دیا ہے۔ 12 وزرا اس وقت مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ نیب کرپشن روکنے میں ناکام ہوگئی تھی،جس کی وج ہسے صوبے میں مجبورا احتساب کے نئے قوانین بنانے پڑے ہیں ۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ وزیر اعظم کو ملک کی اعلی عدلیہ ہٹاتی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیر اعظم، وزرا اور وزرائے اعلی کو ان کے آفیشل کام کرنے میں تحفظ حاصل ہے۔ اصل ایکشن نیب کے خلاف ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ نیب کی وجہ سے افسران نے کام چھوڑ دیا ہے۔ 12 وزرا اس وقت نیب کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ متعدد افسران پر بھی مقدمات بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو مفلوج کرنے کی سازش ہے۔ قومی احتساب بیورو سندھ میں کسی اور کے ایجنڈے پر تھی۔وزیر اعلی سندھ نے نیب کو ناکام ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب کرپشن روکنے میں ناکام ہوگئی۔ صوبے میں مجبورا نئے قوانین بنانے پڑے۔