لیہ ٗایف آئی اے نے پیری مریدی کی آڑ میں عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا ٗ مقدمہ درج 

 
0
282

لیہ جنوری 25(ٹی این ا یس) ایف آئی اے نے لیہ میں پیری مریدی کی آڑ میں عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کے مطابق ایف آئی اے نے ایک شکایت کنندہ کی تحریری شکایت پر چھاپہ مار کر لیہ کے رہائشی عاشق حسین عرف نانگا کو گرفتار کیا۔ملزم نے تعویذ کرانے کیلئے آنے والوں کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنا ئیں تھیں اور بعد میں ان ویڈیوز کے ذریعے ان سے رقوم بٹورنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو سگے بھائیوں ضیغم اور وسیم نے فیس بک پر شاہ جی کے نام سے اکاؤنٹ بنا رکھا تھاجس کے ذریعے وہ سادہ لوح شہریوں کو لوٹا کرتے تھے۔