وزیر اعظم سے ٹرینا سولر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات 

 
0
260

ڈیووس جنوری 25(ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹرینا سولر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیئرمین جیفان گاؤ نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مس شیزا فاطمہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور دیگر سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹرینا سولر کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سولر پینلز بنانے کے پلانٹ لگائیں۔ انہوں نے کمپنی کو یقین دلایا کہ پاکستان انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گا اور لوکل پیداوار کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹیکس مراعات بھی دیگا جس کے نتیجے میں ملک میں سستی متبادل توانائی مل سکے گی۔ ٹرینا سولر کے چیئرمین نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹرینا سولر پاکستان میں سولر پینلز کے پلانٹ لگانے پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔