معاشی طور پر ابھرتا ہوا پاکستان دنیا کیلئے ایک مثال ہے ٗمریم اور نگزیب 

 
0
422

ڈیوس جنوری 25(ٹی این ایس) وزیرمملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیووس میں پاکستان کی تاریخی نمائندگی کی ہے ٗسی پیک کی صورت میں پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے،خطے کے ممالک سی پیک سے مستفید ہوناچاہتے ہیں، ون بیلٹ ون روڈ امپیکٹ سیشن میں ممالک نے گہری دلچسپی لی، ملک میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وڑن کا ثمر ہے ٗدنیا بھر سے آنے والے وفود کے مقابلے میں پاکستان کے وفد میں خواتین کی نمائندگی سب سے زیادہ ہے۔ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈیووس میں اہم عالمی تجارتی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی جن میں پاکستان میں سرمایہ کاری پرسیرحاصل گفتگو کی گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک کی صورت میں پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے، خطے کے ممالک سی پیک سے مستفید ہوناچاہتے ہیں، معاشی طورپرابھرتاہواپاکستان دنیاکیلئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیووس میں پاکستانی خواتین نے بھرپور نمائندگی کی ہے، جسے مثبت اندازمیں سراہاگیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی تاریخی نمائندگی ہے، دنیا پاکستان کو ایک ابھرتی مارکیٹ کے طور پر تسلیم کر رہی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ سی پیک پورے خطے کیلئے مشترکہ خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بل گیٹس، ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک، اوبر، سیمنز، مٹسوبشی کارپوریشن سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں نے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، معاشی طور پر پاکستان ایک ابھرتا ہوا (رائیزنگ) ملک ہے، سی پیک کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری آ رہی ہے،ملک میں انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور ترقی کے مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، اس حوالے سے پا کستان دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ امپیکٹ سیشن میں ممالک نے گہری دلچسپی لی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے وڑن کا ثمر ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بل گیٹس کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات میں شعبہ صحت کے حوالے سے مختلف پہلو?ں پر بات چیت ہوئی جس میں وزیراعظم ہیلتھ پروگرام، یونیورسل ہیلتھ کوریج اور پولیو کے خاتمے سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی،بل گیٹس نے شعبہ صحت میں بہتری کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے مختلف ممالک کے وفود کے مقابلے میں پاکستان کے وفد میں خواتین کی نمائندگی سب سے زیادہ تھی۔