وزیراعظم کی ٹرائنا سولر کمپنی کو پاکستان میں سولرپینلزکاپیداواری پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش

 
0
277

ڈیوس جنوری 25 (ٹی این ایس) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمسی توانائی کی پیداواری کمپنی ٹرائنا سولر کو پاکستان میں سولرپینلزکاپیداواری پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی ،ٹیکس میں چھوٹ فراہم کرے گی، اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور ملک کو سستی توانائی کے متبادل ذرائع ملیں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں کمپنی کے چیئرمین چیف ایگزیکٹو آفیسر جیفن گائو سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے شمسی توانائی کی پیداواری کمپنی ٹرائنا سولر کو پاکستان میں سولرپینلزکاپیداواری پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ پاکستان کی حکومت مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی اور ٹیکس میں چھوٹ فراہم کرے گی اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور ملک کو سستی توانائی کے متبادل ذرائع ملیں گے۔اس موقع پر چیئرمین ٹرائنا سولر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس آفر پر ہماری کمپنی پاکستان میں پیداواری پلانٹ کے قیام پرسنجیدگی سے غور کرے گی۔۔ واضح رہے کہ ٹرینا سولر عالمی سطح پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے سمارٹ شمسی حل‘ پی وی مصنوعات‘ ایپلی کیشنز اور خدمات فراہم کرتا ہے۔