نیب نے اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو دوبارہ خط لکھ دیا

 
0
673
NAB arrests fake travel agents for looting pilgrims
اسلام آباد جنوری 25(ٹی این ایس)قومی احتساب بیورو(نیب )نے اسحاق ڈارکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کا اعتراض مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، وزات داخلہ نے اسحاق ڈارکے بیرون ملک ہونے کے باعث نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے انکارکر دیا تھا۔نیب حکام کے مطابق، وزارت داخلہ کا موقف مستردکرتے ہوئے نیب نے اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔