ہری پور 23 جون 2020 (ٹی این ایس): تھانہ سٹی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار خان سواتی نے میڈیا بریفنگ کے دوران تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ ہری پور تھانہ سٹی کی حدود سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ جس پر میری نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون خان نے ہمراہ اینٹی کارلفٹنگ سیل و دیگر نفری پولیس نے دن رات محنت کی سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا جن کی نشاہندہی پر مختلف مقامات سے 8 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے. ملزمان میں زاہد ہارون ولد محمد ہارون سکنہ قطبہ، زبیر ولد محمد عارف سکنہ بائیاں طب احمد علی خان، احسان دانش ولد پرویز اختر سکنہ محلہ سوہا اور محسن علی ولد محمد ارشاد سکنہ سریا شامل ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.