پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری، 03 ملزمان گرفتار، 04 کلوسے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج

 
0
311

راولپنڈی 23 جون 2020 (ٹی این ایس): پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری، 03 ملزمان گرفتار، 04 کلوسے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ائیرپورٹ سب انسپکٹر جواد عباس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش خورشید محمود اور عمیر اکرم کو گرفتار کرکے2کلو 825گرام چرس برآمد کرلی، ایس ایچ او نصیر آبادانسپکٹر ندیم عباس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عامر سلطان کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 01کلو300گرام چرس برآمد ہوئی، سی پی او محمد احسن یونس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش نوجوان نسل کو تباہی کی جانب راغب کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے، سی پی او