راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوی ایشن کے صدر سہیل ملک سے ایم ڈی شاھین کیمسٹ شیخ خالد کی ملاقات

 
0
547

اسلام آباد 23 جون 2020 (ٹی این ایس): فیلڈ میں کام کرنے والے فوٹو جرنلسٹ کے لیے کورونا وائرس کٹس تقسیم کیں اس موقع پر شاھین کیمسٹ کے ایم ڈی شیخ خالدمحمودنے کہا کہ فوٹو جرنلسٹ اخبار میں ریڑی کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں اگر نیوز پیپر میں فوٹو نہ ہو تو شاید ہی کوئی اخبار میں دلچسپی لے فوٹو جرنلسٹ فرنٹ پر جا کر فوٹو بناتا ہے سارا سارا دن ہر پروگرام میں جانا اور تصویریں بنانا ان کی روزانہ کی زندگی کا معمول ہے وزیر اعظم کی فوٹو بنانا وفاقی وزیرروں کی تصویریں مظاہروںمیں پریس کانفرنس ،سیمنیار ،بم بلاسٹ وغیرہ فوٹو جرنلسٹ کا مقام بہت بڑا ہے ، راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوی ایشن کے صدر سہیل ملک نے ایم ڈی شاھین کیمسٹ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر نائب صدر وہاب سلیم چغتائی، خزانچی وسیم خان، جوائنٹ سیکرٹری شاہد قریشی ، محمدعرفان، اور عرفان حیدر بھی ساتھ موجود تھے فوٹو جرنلسٹ اور یونین کے عہدیداران نے ڈائریکٹر شیخ ریاض کااور ایم ڈی شیخ خالد کا شکریہ ادا کیا۔