راول ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 02 ملزمان گرفتار، 02 کلوسے زیادہ چرس برآمد

 
0
305

راولپنڈی 24 جون 2020 (ٹی این ایس): راول ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 02 ملزمان گرفتار، 02 کلوسے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او بنی سب انسپکٹر شفقت علی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالرحمن کو گرفتار کرکے1100گرام چرس برآمد کرلی، ایس ایچ او پیرودھائی سب انسپکٹر ندیم ظفر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد جاویدکو گرفتار کرلیا،ملزم 1270گرام چرس برآمد ہوئی،نوجوان نسل کو تباہی کی طرف گامزن کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ایس پی راول سی پی او محمد احسن یونس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی پرایس پی راول، متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش